• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن فارچا

Updated: August 29, 2024, 10:06 PM IST | Mumbai

چکن فارچا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Farcha. Photo: INN
چکن فارچا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: لیگ پیس ۴؍ عدد، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ایک چھوٹا چمچہ، پھینٹے ہوئے انڈے ۲؍ عدد، ہری مرچ ایک چھوٹا چمچہ، بریڈ کا چورا حسب ِ ضرورت، تلنے کے لئے تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک بڑے پیالے میں لیگ پیس، پسا ہوا دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، نمک، گرم مسالہ، پسا ہوا زیرہ، ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ اور سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح ملا کر ایک طرح رکھ دیں۔ اب ایک پیالے میں دو انڈے توڑ کر ڈالیں اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ، نمک اور کالی مرچیں ڈال کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔ اس کے بعد بریڈ کے چورے میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب لیگ پیس کو پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور بریڈ کے چورے میں اچھی طرح لپیٹ لیں۔ اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرلیں۔ اب آمیزہ لگی ہوئی لیگ پیس کو تل لیں۔ جب یہ زردی مائل سنہری ہوجائیں تو نکال کر ٹشوپیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔ گرما گرم، خستہ اور مزے دار چکن فارچا تیار ہیں، انہیں کیچپ یا چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ بچوں شوق سے کھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK