چکن فرائیڈ رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 21, 2024, 9:07 PM IST | Mumbai
چکن فرائیڈ رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چاول ایک کلو، چکن (بون لیس) آدھا کلو، نمک حسب ِ ضرورت، ہری پیاز باریک کٹی ہوئی ۴؍ عدد، گاجر، بند گوبھی ایک عدد باریک کٹی ہوئی، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۴؍ بڑے چمچے، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چینی ایک بڑا چمچہ، انڈے ۳؍ عدد، تیل ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے یا حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چاول کو ابال کر پانی نتھار لیں اور چار سے چھ گھنٹوں کے لئے ڈھانک کر فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تیل کو ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک گرم کریں۔ لہسن ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ فرائی کریں، پھر چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے، پھر چاول ڈال کر ۲؍ چمچوں کی مدد سے اتنی دیر ملائیں کہ چاول اچھی طرح گرم ہو جائیں۔ بعدازاں اس میں بند گوبھی، گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ملائیں۔ ایک منٹ بعد نمک، چینی اور سفید مرچ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ انڈوں کو نمک اور چٹکی بھر سفید مرچ کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں اور چاولوں پر ڈال دیں۔ آخر میں سرکہ اور سویا سوس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ لیجئے مزیدار چکن فرائیڈ رائس تیار ہیں۔