چکن قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 25, 2024, 9:38 AM IST | Mumbai
چکن قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مرغی کا گوشت آدھا کلو، براؤن پیاز آدھا کپ، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، جائفل جاوتری پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، بڑی الائچی ایک عدد، چھوٹی الائچی ۴؍ عدد، کیوڑہ چند قطرے، دہی آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، گھی آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: دیگچی میں گھی گرم کرکے ثابت گرم مسالہ ڈال کر کڑکڑائیں۔ اس میں گوشت اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ نمک، لال مرچ، الائچی پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور دہی ڈال کر بھونیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہوجائے تب سنہری کی ہوئی پیاز ڈال کر ڈھکن بند کردیں۔ جب گوشت گل جائے اور روغن اوپر آجائے تو جائفل جاوتری پاؤڈر اور بڑی الائچی کے دانے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور کیوڑہ شامل کرکے دم پر رکھ دیں۔ پلیٹ میں نکال کر گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔