چکن نگٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 26, 2024, 10:10 PM IST | Mumbai
چکن نگٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، سرکہ ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے۔
آمیزہ بنانے کے لئے: میدہ ایک پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، نمک حسبِ ذائقہ، پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، انڈوں کی سفیدی ۲؍ عدد، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لئے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، کارن فلور، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس آمیزے میں اتنا پانی ڈالیں کہ گاڑھا سا آمیزہ بن جائے، پھر اس میں چکن کی بوٹیاں ڈِپ کرکے ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۵؍ منٹ تک گرم کریں اور چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں۔ ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں۔ مسالہ لگی چکن کو ۲؍ سے ۳؍ دن تک ہوا بند ڈبے میں بند کرکے فریزر میں رکھا جاسکتا ہے۔