• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن پنیر

Updated: October 17, 2024, 9:31 PM IST | Mumbai

چکن پنیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Paneer. Photo: INN
چکن پنیر۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ایک کلو، چیز ۲۵۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ادارک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز دو عدد درمیانی، ثابت لال مرچیں چار سے چھ عدد، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کاجو چار سے چھ عدد، بادام چار سے چھ عدد، دہی چار بڑے چمچے، بڑی الائچی دو عدد، ایک تیز پتہ، چینی ایک چھوٹا چمچہ، فریش کریم چار بڑے چمچے، ہری مرچ تین سے چار عدد، مکھن دو بڑے چمچے، تیل دو بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں، پیاز کو موٹا کاٹ لیں۔ دھنیا، زیرہ اور لال مرچ کو توے پر بھون لیں اور گرائنڈر میں پیس لیں۔ پیاز، بڑی الائچی اور کاجو کو فرائنگ پین میں ڈال کر اس میں آدھی پیالی پانی ڈال کر ابال لیں اور پانی خشک ہونے پر اس آمیزے کو بلینڈ میں پیس لیں۔ فرائنگ پین میں مکھن کو تیل کے ساتھ ڈالیں اور اس میں چوکور کٹے ہوئے چیز کے ٹکڑوں کو سنہرے تل کر نکال لیں۔ پھر اس فرائنگ پین میں تیز پات ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں ادرک، لہسن اور چکن ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں۔ تیل علاحدہ ہونے پر اس میں پیاز کا آمیزہ اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر بھونیں۔ دہی میں نمک اور چینی شامل کر دیں۔ چکن میں پیاز کا پانی خشک ہونے پر دہی کا آمیزہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ چکن گل جائے تو باریک کٹی ہوئی بادام، کریم اور تلا ہوا چیز ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ پانچ سے سات منٹ بعد گرم گرم ڈش میں نکال کر روغنی نان کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK