چکن پائن ایپل نوڈلز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 26, 2024, 10:17 PM IST | Mumbai
چکن پائن ایپل نوڈلز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: نوڈلز ۱۲۵؍ گرام، تیل ۲؍ چھوٹے چمچے، پسا ہوا ادرک ۳؍ بڑے چمچے، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، بند گوبھی کٹی ہوئی ایک چوتھائی پیالی، شملہ مرچ کٹی ہوئی ایک چوتھائی پیالی، سیب کٹا ہوا ایک چوتھائی پیالی، مرغی آدھا پاؤ، سبز پیاز ایک عدد، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، پسا ہوا لہسن ۳؍ بڑے چمچے، گاجر کٹی ہوئی ایک چوتھائی پیالی، انناس دو سلائس، کالی مرچ حسب ذائقہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ۔
سوس کیلئے: سرخ مرچ کا پیسٹ آدھا چھوٹا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، تل کا تیل ایک بڑا چمچہ (سبھی کو ملا کر ہلکی آنچ پر ۱۰؍ منٹ تک پکا کر اتار لیں، سوس تیار ہے)۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کے ٹکڑوں میں پسا ہوا ادرک، کالی مرچ، نمک، لہسن، کارن فلور اور سرکہ ملا کر رکھ دیں۔ نوڈلز ابال لیں۔ تیل گرم کرکے اس میں مرغی سنہری کر لیں۔ پھر اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔ اتارنے سے پہلے تیار شدہ سوس، انناس کے ٹکڑے اور ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر دَم پر رکھیں اور گرما گرم پیش کریں۔