• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن رائتہ

Updated: July 11, 2024, 10:19 PM IST | Mumbai

چکن رائتہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Raita. Photo: INN
چکن رائتہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن سو گرام، پیاز ایک عدد، دہی آدھا کلو، سرخ مرچ (کُٹی ہوئی) ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ اور زیرہ (بُھنا ہوا) ایک، ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، ادرک دو بڑے چمچے، ٹماٹر دو عدد، پودینے کے پتے دو چھوٹے چمچے، کھیرا ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: گوشت میں لہسن اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔ اِن کے ریشے کرلیں۔ ایک برتن میں دہی پھینٹ کر سرخ مرچ اور ادرک ڈال کر یک جان کرلیں۔ اب اس میں گوشت کے ریشے، ٹماٹر، پودینہ، کھیرا، تھوڑا سا گرم مسالہ اور زیرہ شامل کردیں۔ آخر میں پیاز لال کرکے بگھار ڈال دیں۔ لذیذ چکن رائتہ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK