• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن اسٹکس وتھ چلی سوس

Updated: June 20, 2024, 9:17 PM IST | Mumbai

چکن اسٹکس وتھ چلی سوس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Sticks With Chilli Sauce. Photo: INN
چکن اسٹکس وتھ چلی سوس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
چلی سوس کے اجزاء: پانی ایک کپ، چینی ایک چوتھائی کپ، کُٹی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، کیچپ ۳؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۲؍ چھوٹے چمچے۔ 
چکن اسٹکس کےاجزاء: بون لیس چکن آدھا کلو، دودھ ایک چوتھائی کپ، کالی مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، پیاز پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، میدہ ایک کپ، کارن فلور آدھاکپ، پیپریکا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پانی آدھا کپ، اسٹکس ۱۲؍ عدد، تیل تلنے کیلئے۔ 
بنانے کا طریقہ:
چلی ساس کیلئے: ایک سوس پین میں پانی، چینی، کُٹی لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اُبال آنے کے بعد اس میں کیچپ ڈال کر مکس کریں۔ پھر ایک الگ پیالے میں پانی میں کارن فلور ڈال کر ملا لیں اور سوس پین میں اسے ڈال کر ملائیں۔ سوس گاڑھا ہونے تک پکائیں اور الگ رکھ دیں۔ 
چکن اسٹکس کیلئے: چکن کو اسٹرپس کی شکل میں کاٹ لیں اور الگ رکھ دیں۔ پیالے میں دودھ، کالی مرچ پاؤڈر، پیاز کا پاؤڈر اور چکن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چکن اسٹرپس ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ الگ پیالے میں میدہ، کارن فلور، چکن پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پانی میں اس آمیزے کے دو بڑے چمچے ڈال کر مکس کرلیں۔ اب میرینیٹڈ چکن اسٹرپس کو اسٹکس پر لگائیں اور پہلے میدے کی، پھر پانی والے آمیزے اور پھر میدے کی کوٹنگ کریں اور تل لیں، سنہری ہونے پر چلی ساس اور مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK