چکن تکہ مسالہ بوٹی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2023, 10:05 AM IST | Mumbai
چکن تکہ مسالہ بوٹی بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ۷۵۰؍ گرام، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، سرکہ ایک چوتھائی کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زرد رنگ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، دہی آدھا کپ، نمک اور تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، سرکہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر اور زرد رنگ ڈال کر مکس کریں۔ بڑے پیالے میں گوشت اور مسالے کے آمیزے کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ۲؍ سے ۳؍ گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے گوشت ڈال کر شیلو فرائی کریں۔ چاروں طرف سے سنہری ہو جائیں تو کچن پیپر پر نکال لیں۔ سرونگ پلیٹ میں رکھ کر پیاز کے رنگ اور چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔