ترکش چکن کباب اور ٹارٹر سوس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 21, 2024, 9:12 PM IST | Mumbai
ترکش چکن کباب اور ٹارٹر سوس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۵۰۰؍ گرام چکن کا قیمہ، آدھی پیاز، ایک مٹھی ہرا دھنیا، آدھی لال شملہ مرچ (آپ ہری شملہ مرچ بھی استعمال کرسکتی ہیں)، لہسن ۳؍ سے ۴؍ جوئے، ایک چھوٹا چمچہ نمک، ایک چھوٹا چمچہ لہسن پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ انار دانہ پاؤڈر، آدھا چھوٹا چمچہ کالی مرچ، ایک چھوٹا چمچہ پارسلے، ایک چھوٹا چمچہ چلی فلیکس، ایک چھوٹا چمچہ زیرہ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ پیپریکا۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پیاز، ہرا دھنیا، لال شملہ مرچ اور لہسن پیس لیں۔ اسے چکن قیمے میں شامل کریں اور اوپر دیئے دیگر تمام مسالے شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔ اپنے ہاتھوں پر تیل لگائیں اور اسکیور پر کباب کی شکل دیں۔ درمیانی آنچ پر ۱۲؍ سے ۱۴؍ منٹ تک یا سنہرا رنگ آنے تک تلیں۔ آپ انہیں ۱۷؍ سے ۱۸؍ منٹ کے لئے ۲۰۰؍ سیلسیئس پر بیک کریں۔ لیجئے مزیدار ترکش کباب تیار ہیں۔
ٹارٹر سوس
درکار اجزاء: دہی آدھی پیالی، مایونیز آدھی پیالی، کٹی ہوئی کالی مرچ ایک بڑا چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پارسلے حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: پارسلے کے علاوہ تمام اجزاء کو اچھی طرح ملا لیں۔ پھر پارسلے کاٹ کر چھڑک دیں۔ ٹارٹر سوس تیار ہے۔