چلی چکن کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 26, 2024, 9:56 PM IST | Mumbai
چلی چکن کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
میرینیشن کیلئے: پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک کپ، کریم آدھا کپ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ۔
تلنے کیلئے: تیل ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے، پیاز ایک سے ۲؍ عدد، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ایک سے ۲؍ عدد، دھنیا آدھی گڈی۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں مرغی کا گوشت لیں، اس میں پسا ہوا زیرہ، دہی، کریم، پسا ہوا دھنیا، ہری مرچ کا پیسٹ، سرکہ، نمک، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔ اس کے بعد تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ یکجان ہوجائیں۔ اس کے بعد اسے ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے دیں۔ پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے تھوڑی دیر پکنے دیں۔ پھر اس میں ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کر دیں۔ مزیدار چلی چکن کری تیار ہے۔ نان کے ساتھ لطف اٹھائیں۔