چائنیز سموسے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 24, 2024, 9:44 PM IST | Mumbai
چائنیز سموسے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (اُبال کر ریشے کئے ہوئے) ایک کپ، نوڈلز اُبلی ہوئی ایک کپ، بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ۲؍ کپ، پیاز ۲؍ عدد باریک کٹی ہوئی، گاجر ایک عدد کدوکش کیا ہوا، نمک حسب ِ ذائقہ، اجنیوموتو آدھا چھوٹا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، شملہ مرچ ایک عدد باریک کٹی ہوئی، سموسے کی پٹیاں حسب ِ ضرورت، تیل دو بڑے چمچے فلنگ کے لئے، تیل تلنے کے لئے حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے تیل گرم کریں اور اس میں گاجر، بند گوبھی، شملہ مرچ، پیاز، کالی مرچ، نمک، اجینو موتو اور سویا سوس شامل کرکے درمیان آنچ پر فرائی کریں۔ جب سبزیاں ذرا نرم ہوجائیں تو ریشے کیا ہوا چکن اور نوڈلز بھی شامل کریں اور ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک مزید چلائیں۔ پھر چولہے سے نیچے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک سموسے کی پٹی پھیلائیں، فلنگ کے آمیزے کو، مناسب مقدار میں سموسے کی پٹی پر رکھیں اور فولڈ کرکے سموسہ بنالیں۔ باقی سموسے بھی اسی طرح تیار کرکے رکھ لیں۔ پھر اس کے بعد ایک کڑاہی میں تیل خوب اچھی گرم کریں اور اس میں سموسوں کو سنہری ہوجانے تک تل لیں۔ سموسوں کو املی کی چٹنی یا دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔