• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چاکلیٹ اورینج کپس

Updated: January 09, 2025, 9:10 PM IST | Mumbai

چاکلیٹ اورینج کپس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chocolate Orange Cups. Photo: INN
چاکلیٹ اورینج کپس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ڈارک چاکلیٹ ۸؍ اونس، کریم چیز ۸؍ اونس، چینی آدھا کپ، اورینج ایسنس آدھا چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، اورینج زیسٹ ایک عدد، کریم ایک کپ، چاکلیٹ سجانے کیلئے (کدوکش کی ہوئی)۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ڈارک چاکلیٹ کو ڈبل بوائلر میں پگھلا کر ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک پیالے میں کریم چیز، پگھلی ہوئی چاکلیٹ، چینی، اورینج ایسنس اور اورینج زیسٹ ڈال کر مکس کریں اور فلفی کرلیں۔ اب کریم کو آہستہ آہستہ ڈال کر فولڈ کرلیں۔ پھر مکسچر کو کپس میں ڈال کر فریج میں ۲؍ گھنٹے کیلئے ٹھنڈا کرلیں اور کدوکش چاکلیٹ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK