سٹرس بیکڈ فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 9:45 PM IST | Mumbai
سٹرس بیکڈ فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی ایک کلو گرام، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، اورینج جوس ایک چوتھائی کپ، لیمن جوس ایک چوتھائی کپ، کارن فلور ایک پیالی، لہسن ایک بڑا چمچہ (پسا ہوا)، ادرک ایک بڑا چمچہ (پسا ہوا)، اجوائن ۴؍ دانے (پیس لیں)، نمک ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پانی ۲؍ بڑے چمچے، آلو ایک عدد (اُبلا ہوا)، مٹر ایک پیالی (ابلے ہوئے)، سلاد کے ۴؍ پتے (کاٹ لیں)، ہری مرچ ایک بڑا چمچہ (پیس لیں)۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی اُبال کر کانٹے نکال دیں۔ مکھن گرم کرکے لہسن، پیاز اور ادرک بھون لیں۔ پھر اس آمیزے میں مچھلی ملا دیں۔ سرکہ، اجوائن، لیمن جوس ،اورینج جوس، نمک اور کالی مرچ بھی شامل کر دیں۔ کارن فلور میں پانی ملا کر آمیزہ تیار کریں۔ مچھلی بیکنگ ڈش میں رکھ کر اس کے چاروں طرف کارن فلور کا آمیزہ لگا دیں اور اَوَن میں رکھ دیں۔ سرخ ہو جائے تو نکال کر ڈش میں رکھیں اور چاروں طرف آلو، مٹر اور سلاد کے پتے رکھ دیں۔ چلی سوس کے ساتھ پیش کریں۔