• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: کوکونٹ سوس فش

Updated: October 17, 2024, 9:24 PM IST | Mumbai

کوکونٹ سوس فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Coconut Sauce Fish. Photo: INN
کوکونٹ سوس فش۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی کا گوشت (کانٹا نکال لیں) ایک کلو چوکور موٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا، تیل آدھا کپ، پیاز ۲؍ عدد، لہسن ۶؍ عدد، ثابت لال مرچ ۶؍ عدد (بیج نکال کر توڑ کر شامل کریں)، ہلدی پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کڑی پتہ ۱۰؍ عدد، کوکونٹ کریم ڈیڑھ کپ، کالی مرچ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، اجی نوموتو ۲؍ چھوٹے چمچے، سرکہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کے گوشت کو دھو کر ہلدی، سرکہ اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ ایک گھنٹے کے بعد چھلنی میں رکھ کر اضافی پانی نچوڑ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑے تل کر سنہری کر لیں۔ تلے ہوئے گوشت کے ٹکڑے نکال کر الگ رکھ دیں اور فرائنگ پین میں بچے ہوئے تیل میں تمام مسالے اور پیاز لہسن کی پیسٹ بنا کر شامل کرلیں اور مسالے کو اچھی طرح بھون لیں۔ بھنے ہوئے مسالے میں کوکونٹ کریم اور آدھا کپ پانی ڈال کر پکائیں۔ کری پیسٹ ذرا سی گاڑھی ہوجائے تو تلے ہوئے مچھلی کے گوشت کو کری میں ڈال کر اوپر کالی مرچ چھڑک کر ہلکی آنچ پر مچھلی کری کو پکنے دیں۔ دس پندرہ منٹ کے بعد کوکونٹ سوس فش تیار ہوجائے گی۔
 کوکونٹ کریم تیار کرنے کیلئے خشک کدوکش کئے ہوئے کھوپرے کا پیکٹ لے کر استعمال کریں۔ کدوکش کیا ہوا کھوپرا تقریباً ایک کپ کے برابر لیں اور ایک کپ ابلتا ہوا پانی ڈال کر بیس سے تیس منٹ تک کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اس بھیگے ہوئے ناریل کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ کوکونٹ کریم تیار ہے۔ یہ کوکونٹ کریم سالن میں آدھا یا پونا کپ پانی ڈال کر شامل کریں کیونکہ مچھلی پکنے کے دوران بھی کریم سوس کی طرح گاڑھی ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK