کرسپی چکن اسٹکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 27, 2023, 9:48 AM IST | Mumbai
کرسپی چکن اسٹکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کے بون لیس پارچے آدھا کلو، انڈے ۲؍ عدد، کُٹی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، مسٹرڈ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، سفید سرکہ ایک بڑا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، چکن کیوب والا میدہ یا چکن پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت، بریڈکرمز حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: چکن کے بون لیس پارچے اچھی طرح دھو کر ان میں کُٹی کالی مرچ، سفید سرکہ، سویا سوس، مسٹرڈ پاؤڈر، چکن کیوب والا میدہ یا چکن پاؤڈر، کارن فلور اور نمک اچھی طرح لگائیں۔ اب ۲؍ عدد انڈے کی سفید میں ڈِپ کرکے حسب ِ ضرورت بریڈ کرمز لگائیں اور ۱۵؍ منٹ رکھ دیں۔ پھر کڑاہی میں حسب ِ ضرورت تیل گرم کرکے چکن کے پارچے ڈِپ فرائی کرلیں۔ جب وہ سنہری ہوجائیں تو نکال کر ٹماٹر کیچپ کے ساتھ سرو کر دیں۔