• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: کسٹرڈ ایپل جیلی آئس کریم

Updated: October 31, 2024, 8:05 PM IST | Mumbai

کسٹرڈ ایپل جیلی آئس کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Custard Apple Jelly Ice Cream. Photo: INN
کسٹرڈ ایپل جیلی آئس کریم۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کسٹرڈ کا کوئی بھی فلیور ایک کپ، دودھ آدھا بڑا چمچہ، جیلی کسی بھی فلیور کی ۳؍ چمچے، کیک پیس ایک عدد، سیب ایک عدد، چینی ایک بڑا چمچہ، چاکلیٹ اسٹک ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک پین میں دودھ گرم کریں۔ اس میں چینی حل کرنے کے بعد کسٹرڈ ڈال کر پکائیں۔ سیب کی قاشیں کاٹ کر گرائنڈ کرلیں اور کسٹرڈ میں ڈالیں۔ ساتھ ہی کیک پیس ملا کر سب چیزوں کو ہلکا گاڑھا کرلیں، اس مکسچر کو آئس کریم کپ میں نکال لیں اوپر جیلی سجا دیں اور فریج میں خوب ٹھنڈا کرکے اس کے اوپر چاکلیٹ اسٹک لگا کر سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK