• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: دجاج مندی

Updated: December 12, 2024, 8:42 PM IST | Mumbai

دجاج مندی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Dajaj Mandi. Photo: INN
دجاج مندی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن لیگ پیس ۴؍ عدد، مکھن ۲؍ اونس، تیل ایک چوتھائی کپ، ہری الائچی ۱۰؍ عدد، بڑی الائچی ایک عدد، دار چینی ۲؍ ٹکڑے، ثابت کالی مرچ ایک بڑا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، لونگ ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، تیز پات ۲؍ عدد، چاول آدھا کلو، زعفران آدھا چھوٹا چمچہ، پیلا رنگ ایک چٹکی، پسی ہری الائچی آدھا چھوٹا چمچہ، نمک ایک بڑا چمچہ، کٹی پیاز ایک کپ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، لیمن ڈرائیڈ ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل اور مکھن گرم کرکے اس میں ہری الائچی، بڑی الائچی، دارچینی، ثابت کالی مرچ، لونگ، تیز پات کو ایک کپ کٹی ہوئی پیاز اور چکن کے ساتھ ڈال کر فرائی کریں، یہاں تک کہ چکن دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہوجائے۔ اب اس میں ۶؍ کپ پانی کو پسی ہری الائچی، زعفران، لیمن ڈرائیڈ اور نمک کے ساتھ ڈال کر ڈھانک دیں اور اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے اور ڈھائی کپ یخنی رہ جائے۔ پھر چکن کو یخنی سے نکال کر اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کریں اور ڈھانک کر اتنا پکائیں کہ چاول تیار ہوجائیں۔ اب ایک چٹکی پیلا رنگ صرف چاول کے ایک طرف چھڑکیں اور ۱۰؍ منٹ دم پر چھوڑ دیں۔ اب انہیں اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کے بعد ایک چھوٹے پیالے میں مکھن کو باقی پسی ہری الائچی اور زعفران کے ساتھ مکس کرکے گرم پانی میں بھگو دیں۔ پھر اس میں لیموں کا رس اچھی طرح مکس کرکے چکن کے اوپر برش کر دیں۔ اب اسے پہلے سے گرم اَوَن میں ۱۵؍ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔ پھر اسے پلیٹر پر نکالیں اور چاول پر چکن رکھ کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK