دیگی مٹن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 19, 2024, 8:49 PM IST | Mumbai
دیگی مٹن پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، دہی ایک کپ، لیموں کا رس ڈیڑھ بڑے چمچے، زیرہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ڈیڑھ بڑے چمچے، سرخ مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، سونف پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، بکرے کا گوشت ایک کلو، کوکنگ آئل ۳؍ بڑے چمچے، پانی ایک لیٹر، دار چینی اسٹک ایک انچ، بڑی الائچی ۳؍ سے ۴؍ عدد، لونگ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، جاوتری آدھا انچ، بادیان ۲؍ سے ۳؍ عدد، جائفل آدھا انچ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت کالی مرچ ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، پیاز ایک کپ، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، دہی آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، چاول ۲؍ کپ، پانی حسب ِ ضرورت، ٹماٹر کے سلائس ۴؍ سے ۵؍ عدد، ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت، پودینے کے پتے ایک بڑا چمچہ، لیموں کے سلائس ۳؍ سے ۴؍ عدد، کیوڑہ کے چند قطرے، بکرے کے گوشت کی یخنی ۴؍ کپ، بھگوئے ہوئے چاول ۲؍ کپ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں بکرے کا گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، لیموں کا رس، دھنیا پاؤڈر اور سونف پاؤڈر ڈال کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد گوشت کا شوربہ بنانے کیلئے ایک برتن میں تیل گرم کرکے اس میں گوشت ڈال کر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکن ڈھانک کر ۳۵؍ سے ۴۰؍ منٹ تک گوشت کو پکائیں۔ پھر اس میں سے مٹن نکال لیں اور یخنی بعد میں استعمال کیلئے رکھ دیں۔ مٹن پلاؤ بنانے کے لئے ایک برتن میں چاول اور پانی ڈال کر ۲۵؍ سے ؍منٹ بھگو کر رکھ دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، دارچینی، الائچی، لونگ، جاوتری، بادیان، جائفل، زیرہ پاؤڈر اور ثابت کالی مرچ ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ پکائیں۔ پھر اس میں ابلا ہوا گوشت، لال مرچ پاؤڈر، دہی اور نمک ڈال کر تیز آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ پکائیں اور اس میں گوشت کا شوربہ ڈال کر ابلنے دیں۔ اب اس میں بھگوئے ہوئے چاول ۸۰؍ فیصد پانی خشک ہونے تک پکائیں اور ۱۰؍ منٹ تک دَم پر رکھیں۔ مزیدار دیگی مٹن پلاؤ تیار ہے۔