ڈرائی مٹن چانپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 8:45 PM IST | Mumbai
ڈرائی مٹن چانپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کی چانپ آدھا کلو، دہی ایک کپ، زیرہ ایک چمچہ، گرم مسالہ ایک چمچہ، ہلدی پاؤڈر ایک چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ چمچے، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرنے کے بعد تھوڑی دیر پکائیں۔ اس کے بعد مٹن کو شامل کریں جبکہ ساتھ ساتھ دہی، زیرہ، گرم مسالہ، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں۔ پین کو ڈھکن سے بند کرکے ۱۰؍ سے ۲۰؍ منٹ تک پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو چولہا تیز کریں اور پانی کو مکمل طور پر خشک کرلیں۔ گرل پین کو گرم کریں اور اس پر پکے ہوئے گوشت کو رکھیں اور ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کیلئے گرل کریں۔ مزیدار ڈرائی مٹن چانپ تیار ہیں۔