• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: ایگ فرائیڈ نوڈلز

Updated: November 28, 2024, 9:45 PM IST | Mumbai

ایگ فرائیڈ نوڈلز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Egg Fried Noodles. Photo: INN
ایگ فرائیڈ نوڈلز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: نوڈلز ایک کپ، تیل ۴؍ بڑے چمچے، ہری پیاز ۴؍ عدد، لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد، لہسن کے جوئے (پیس لیں) ۲؍ عدد، چکن بریسٹ ایک عدد (بون لیس، سلائس کر لیں)، جھینگے ۲؍ عدد، ووسٹر شائر سوس ایک بڑا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ،براؤن شوگر ایک بڑا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: نوڈلز کو اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں اور پھر پانی نتھار کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل کی آدھی مقدار گرم کر کے اس میں ہری پیاز ڈال کر ۲؍ منٹ تک اسٹر فرائی کریں۔ اس کے بعد نوڈلز، لیموں کا رس اور سویا سوس ڈال کر ۲؍ سے۳؍ منٹ تک اسٹر فرائی کریں۔ اب اس کو ایک باؤل میں نکال کر رکھ دیں۔ اب تیل کی باقی مقدار گرم کریں اور اس میں لہسن، چکن بریسٹ اورر جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر اچھی طرح اسٹر فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں ووسٹر شائر سوس اور بران شوگر ڈالیں۔ اب انڈے بھی توڑ کر ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے چلائیں۔ اس میں نوڈلز شامل کر کے ہلکے ہاتھ سے ٹوز کریں اور ہلکا سا گرم کر کے سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا سے گارنش کر کے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK