ایگ فرائیڈ نوڈلز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 9:53 PM IST | Mumbai
ایگ فرائیڈ نوڈلز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: نوڈلز ایک کپ، تیل ۴؍ بڑے چمچے، ہری پیاز ۴؍ عدد (آدھے انچ کے قتلے کاٹ لیں)، لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد، لہسن کے جوے (چوپ کرلیں) ۲؍ عدد، چکن بریسٹ ایک عدد (بون لیس، سلائس کر لیں)، جھینگے (صاف کرلیں) ۲؍ عدد، ووسٹر شائر سوس ایک بڑا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، براؤن شوگر ایک بڑا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، ہرا دھنیا سجاوٹ کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے نوڈلز کو اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں اور پھر پانی نتھار کر ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں تیل کی آدھی مقدار گرم کرکے اس میں ہری پیاز ڈال کر ۲؍ منٹ تک اسٹر فائی کریں۔ اس کے بعد نوڈلز، لیموں کا رس اور سویا سوس ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک اسٹر فرائی کریں۔ اب اس کو ایک باؤل میں نکال کر رکھ دیں۔ اب تیل کی باقی مقدار گرم کریں اور اس میں لہسن،چکن بریسٹ اورر جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر اچھی طرح اسٹر فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں ووسٹر شائر سوس اور براؤن شوگر ڈالیں۔ اب انڈے بھی توڑ کر ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے چلائیں۔ اس میں نوڈلز شامل کرکے ہلکے ہاتھ سے ٹوز کریں اور ہلکا سا گرم کرکے سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیا سے گارنش کریں۔ لذیذ ایگ فرائیڈ نوڈلز کا لطف اٹھائیے۔