Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آج کا پکوان (عید اسپیشل): دم پخت نرگسی کوفتہ

Updated: March 27, 2025, 4:32 PM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’دم پخت نرگسی کوفتہ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Dum Pukht Nargisi Kofta. Photo: INN
دم پخت نرگسی کوفتہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پپیتا پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، گرم مسالہ پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، انڈے ۴؍ عدد، پیاز کچی پسی ہوئی ایک عدد، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، دہی آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، بیسن ۴؍ بڑے چمچے، فریش کریم آدھی پیالی، پسا ہوا ادرک لہسن ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ بڑے چمچے، پسا ہوا ناریل ۲؍ بڑے چمچے، گھی آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں گھی ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ گرم کرلیںا ور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں اور آدھی پیاز نکال لیں۔ فرائنگ پین میں دھنیا، زیرہ، بیسن اور ناریل کو ہلکا سا گرم کرکے پیس لیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن، پپیتا، پسی ہوئی پیاز، تلی ہوئی پیاز، لال مرچ اور گرم مسالہ ملا لیں۔ تیار کئے ہوئے مسالے کے دو حصے کرلیں۔ ایک حصے کو قیمہ میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک انڈا شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اس قیمے کو ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ۳؍ انڈوں کو ابال لیں لیکن خیال رہے کہ زیادہ سخت نہ ہونے پائیں۔ قیمے کے کوفتے بنا کر درمیان میں انڈا رکھ کر اچھی طرح دبا کر بند کر دیں اور فریج میں رکھ دیں۔ مسالے کے دوسرے حصے کو پین میں تلی ہوئی پیاز کے ساتھ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ساتھ دہی شامل کرتے جائیں۔ جب مسالے سے گھی علاحدہ ہوجائے تو اس میں احتیاط سے کوفتے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ ۵؍ سے ۷؍ منٹ کے بعد پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا لیں تاکہ کوفتے ٹوٹنے نہ پائیں اور پلٹ کر دوسری طرف سے پک جائیں۔ فریش کریم ڈال کر ڈھانک کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر تل والے نان کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK