Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: فالودہ آئس کریم

Updated: October 21, 2023, 10:20 AM IST | Mumbai

فالودہ آئس کریم بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Falooda Ice Cream. Photo: INN
فالودہ آئس کریم۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ڈیڑھ چمچے جی ایم ایس پاؤڈر (بازار میں دستیاب ہے)، کارن فلور آدھا چمچہ، دودھ آدھا لیٹر، شکر حسب ِ ذائقہ، ملائی ۲؍ چمچے، ایسنس اور کلر حسب ِ پسند، کارن فلور اورپانی۔
بنانے کا طریقہ: ٹھنڈے دودھ میں جی ایم ایس پاؤڈر، کارن فلور اور شکر اچھی طرح مکس کریں، پھر اچھی طرح گاڑھا ہونے تک پکنے دیں، لگاتار چمچے سے ہلاتی رہیں، ٹھنڈا ہونے پر ایلومینیم یا پلاسٹک کے ڈبے میں انڈیل دیں اور فریزر میں جمنے دیں، جب اچھی طرح منجمد ہو جائے تو اس میں ملائی اور پسند کے مطابق کلر اور ایسنس شامل کریں اور پھینٹنے والے آلے سے دس سے پندرہ منٹ تک پھینٹیں۔ چاشنی میں خشک کئے میوے ڈالیں۔ دوبارہ فریزر میں جمنے کے لئے رکھ دیں، اچھی طرح سیٹ ہونے پر مزیدار ٹھنڈی آئس کریم پیالیوں میں نکالیں۔ اب ایک برتن میں گرم پانی کریں اور کارن فلور کا گاڑھا گھول بنا کر پوٹلی میں سوراخ کریں اور پانی ڈالیں۔ سوئیاں بنتی جائے گی ورنہ تیار فالودہ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ فالودہ کو آئس کریم کے اوپر سجا کر ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK