فنگرفش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 05, 2024, 9:26 PM IST | Mumbai
فنگرفش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی ایک کلو (فنگر کٹنگ)، بیسن ایک کپ، انڈا (پھینٹا ہوا) ایک عدد، لہسن پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ (کُٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چھوٹا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، سفید مرچ ایک چھوٹا چمچہ، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، چلی سوس ۲؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت، سلاد کے پتے سجانے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بیسن میں تمام مسالے، انڈا اور پانی ملا کے پھینٹ لیں تاکہ کوئی گٹھلی نہ بنے اور ہموار آمیزہ بن جائے۔ تیل گرم کریں، مچھلی کو آمیزے میں ڈبو کے ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ سلاد کے پتے سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور ان پر فنگر فش رکھ دیں۔ گارلک میو اور چلی سوس کے ساتھ فنگر فش پیش کریں۔