• Sun, 02 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: فش کارن سوپ

Updated: January 30, 2025, 9:10 PM IST | Mumbai

فش کارن سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fish Corn Soup. Photo: INN
فش کارن سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی( بغیر ہڈی کا گوشت) دو سو گرام، لہسن (کٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ضرورت، سفید مرچ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، چکن پاؤڈر ڈیڑھ بڑے چمچے، زیتون کا تیل ۲؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے یا حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کو دھو کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ لہسن، چینی، نمک، آدھا چھوٹا چمچہ سفید مرچ اور لیموں کا رس ایک پیالے میں مکس کر لیں اور مچھلی کو اس میں میری نیٹ کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ مکئی کے دانوں کو اتنا ابالیں کے نرم ہو جائیں اور انہیں ہلکا سا کچل لیں۔ چکن پاؤڈر کو چار سے پانچ کپ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد مکئی کے دانے اس میں ڈال دیں۔ زیتون کا تیل ایک پین میں ڈال کر میری نیٹڈ مچھلی کو فرائی کریں، جب یہ سنہری ہو جائے تو تیار شدہ اسٹاک اس میں ڈال دیں۔ دو سے تین چمچے پانی کے ساتھ کارن فلور کا آمیزہ بنا لیں اور اس کو آہستہ آہستہ سوپ میں ڈالیں۔ آگ کو تیز کر دیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں، سفید مرچ چھڑک کر آگ سے ہٹا دیں۔ پھر گرما گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK