• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: فش سلائس

Updated: July 18, 2024, 9:30 PM IST | Mumbai

فش سلائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fish Slice. Photo: INN
فش سلائس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی (بھاپ پر اُبال لیں) ۲؍ کپ، انڈا ایک عدد، میدہ ایک چھوٹا چمچہ، پیاز (چوپ کرلیں) ایک عدد، سیاہ مرچ پاؤ ڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، چائنیز نمک آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹو سوس حسب ضرورت، ڈبل روٹی چند سلائس، ہرا دھنیا چند پتے، نمک حسب ذائقہ۔ 
بنانے کا طریقہ: مچھلی کے گوشت سے کھال اور کانٹے علاحدہ کرکے گوشت کو پیالے میں ڈالیں۔ پیاز، نمک اور انڈا شامل کرکے اس میں میدہ، سیاہ مرچ پاؤڈر، چائنیز نمک، ٹماٹو سوس اور ہرادھنیا ڈال کر کانٹے سے مکس کریں۔ اس کے بعد ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں۔ ہرسلائس کو چار حصوں میں کاٹ لیں اور تیار کئے ہوئے آمیزے کو ڈبل روٹی کے ہر ٹکڑے پر لگائیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کریں۔ (آمیزہ زیادہ گاڑھا نہیں ہونا چاہئے ورنہ سلائس پر چپکے گا نہیں) اس میں سلائس ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں اور نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں۔ مزیدار سلائس تیار ہیں سوس کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK