فرائیڈ گولا کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 16, 2025, 9:32 PM IST | Mumbai
فرائیڈ گولا کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پیاز ۴؍ عدد (تلی ہوئی)، کچا پپیتا ایک چھوٹا چمچہ، جاوتری ایک چھوٹا چمچہ، جائفل ایک چھوٹا چمچہ، انڈ۱ ایک عدد، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے، الائچی (پسی ہوئی) آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے قیمے میں پیاز اور کچا پپیتا ڈال کر اچھی طرح باریک پیس لیں، اب جائفل اور جاوتری کو باریک پیس کر قیمے میں ڈال دیں، پھر انڈا، گرم مسالہ، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، پسی الائچی اور نمک ڈال کر ملا لیں۔ اس کے بعد اسے گولا کباب کی شکل دے کر گرم تیل میں فرائی کر لیں۔ ذائقہ دار فرائیڈ گولا کباب چٹنی کے ساتھ کھائیں۔