• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: فرائی بوٹیاں

Updated: July 18, 2024, 9:36 PM IST | Mumbai

فرائی بوٹیاں بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fry Botiyan. Photo: INN
فرائی بوٹیاں۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو (بغیر ہڈی کا، درمیانی بوٹیاں کر لیں)، لونگ ۸؍ عدد، لہسن کے جوے ۱۰؍ عدد، سیاہ مرچ ایک چمچہ (کُٹی ہوئی)، تیل ایک پائو اور نمک حسب ِذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں گوشت، نمک، لونگ، لہسن کے جوے اور پانی ڈال کر اس قدر اُبالیں کہ گوشت گل جائے۔ اب فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے گوشت ڈال دیں۔ جب گوشت کی رنگت بادامی ہوجائے، تو سیاہ مرچ چھڑک کے سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK