• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: فرائی فش

Updated: December 12, 2024, 8:44 PM IST | Mumbai

فرائی فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fry Fish. Photo: INN
فرائی فش۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی ایک کلو (فرائی کرنے کے لئے ٹکڑے بنوالیں)، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ یا حسبِ ذائقہ نمک حسبِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ۲؍ بڑے چمچے، سرکہ ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے، اجوائن ایک چھوٹا چمچہ باریک پاؤڈر یا پیسٹ، بیسن آدھا پاؤ، آئل حسبِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھولیں۔ اب لہسن، اجوائن، نمک اور مرچ کو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ اب ایک بڑی پلیٹ میں مسالہ لگی مچھلی کے ٹکڑے اس طرح رکھیں کہ ٹکڑے آپس میں جڑے رہیں۔ اب مچھلی کو کم از کم ۲؍ گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اب بیسن میں حسبِ ذائقہ نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملا کر آمیزہ بنالیں۔ زیادہ گاڑھا آمیزہ نہ ہو۔ آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں ڈبو کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK