• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: جنجر چلی پرانز

Updated: November 07, 2024, 9:21 PM IST | Mumbai

جنجر چلی پرانز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Ginger Chilli Prawns. Photo: INN
جنجر چلی پرانز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: جھینگے ایک کلو، ادرک ۳؍ انچ کا ٹکڑا، یخنی یا پانی آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ہری مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، چینی ایک بڑا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کارن فلور ۲؍ بڑے چمچے، انڈے ۲؍ عدد، بڑی ہری مرچیں ۳؍ سے ۴؍ عدد، تل کا تیل ۲؍ بڑے چمچے، ہری پیاز ایک عدد، زیتون تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: جھینگوں کو صاف کرکے اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔ ادرک کے پتلے پتلے قتلے کاٹ لیں، ہری مرچوں کو لمبائی میں کاٹ کر رکھ لیں۔ پیالے میں ایک بڑا چمچہ زیتون کا تیل، چینی، بیکنگ پاؤڈر، انڈے اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ کڑاہی میں زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کریںا ور جھینگوں کو سنہرے فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی کڑاہی میں ادرک کو ایک سے ۲؍ منٹ تک ہلکا سا فرائی کریں اور یخنی، نمک، ہری مرچ، کالی مرچ، سرکہ اور سویا سوس شامل کر دیں۔ تلے ہوئے جھینگے اور ہری مرچیں ڈال کر حسب ِ پسند گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ ڈش میں نکال کر تل کا تیل اور باریک کٹی ہوئی ہری پیاز چھڑک دیں۔ فرائیڈ رائس یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK