• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: گوبھی گوشت

Updated: September 05, 2024, 9:47 PM IST | Mumbai

گوبھی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Gobi Gosht. Photo: INN
گوبھی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: تیل ۴؍ سے ۵؍ بڑے چمچے، پیاز کٹی ہوئی ۲؍ عدد، گوشت (بغیر ہڈی) ۷۰۰؍ گرام، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، لونگ آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کٹے ہوئے ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، دہی آدھا کپ، پانی حسب ِ ضرورت، گوبھی آدھا کلو، دھنیا اور ہری مرچ سجانے کیلئے حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک بڑے برتن میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر ہلکے برائون ہونے تک بھونیں۔ اب اس میں گوشت ڈالیں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ اور لونگ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں۔ اس کے بعد نمک، پسا ہوا زیرہ، پسا ہوا دھنیا، گرم مسالہ، لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اس کے بعد ڈھکن ڈھانک دیں اور ۸؍ منٹ تک پکنے دیں۔ اب اس میں پانی ڈالیں اور مزید پکنے دیں۔ اب اس میں دہی شامل کرکے اچھی طرح بھونیں۔ پھر ڈھکن لگا کر ۵؍ منٹ دم کیلئے رکھیں۔ اب ایک علاحدہ برتن میں ایک لیٹر پانی دھیمی آنچ پر گرم ہونے دیں، پھر اس میں گوبھی ڈالیں اور ۳؍ منٹ تک ابلنے دیں۔ اب اس ابلی ہوئی گوبھی کو پہلے سے تیار شدہ گوشت کے سالن میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس تیار سالن کو ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے سجائیں۔ مزیدار گوبھی گوشت تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK