گرلڈ فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 30, 2025, 9:18 PM IST | Mumbai
گرلڈ فش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی ایک عدد، اوریگانو ۲؍ بڑے چمچے، تھائم ۲؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ۴؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، پسی ہوئی کالی مرچ حسب ِذائقہ، زیتون کا تیل حسب ضرورت، لیموں (سلائس کرلیں) سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: گرل کو پہلے سے گرم کر لیں۔ مچھلی کو دھو کر خشک کرنے کے بعد اس میں نمک، کالی مرچ اور تھوڑا سا لیموں کا رس لگا دیں۔ اوریگانو اور تھائم بھی لگا دیں۔ اب مچھلی کے دونوں اطراف ۳، ۳؍ گہرے کٹس لگائیں۔ اب مچھلی کو گرل پر رکھیں اور اس کے اوپر لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈالتی جائیں۔ دونوں طرف سے گولڈن براؤن اور خستہ ہو جائے تو اتار لیں۔ اطراف میں لیموں کے سلائسز رکھ کر پیش کریں۔