ہانڈی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 8:49 PM IST | Mumbai
ہانڈی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، ڈبل روٹی کے سلائس ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، انڈا ایک عدد، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ کُٹی ہوئی، لال مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے کُٹی ہوئی، تیل ایک پیالی، ٹماٹر آدھا کلو باریک کٹے ہوئے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ بھنا اور پسا ہوا، ہری مرچ ۲؍ عدد کچلی ہوئی، لیموں ۲؍ عدد، ہری مرچ ۲؍ عدد باریک کٹی ہوئی، ہرا دھنیا آدھی گڈی، ادرک تھوڑا سا کٹا ہوا، ادرک ایک بڑا چمچہ باریک کٹی ہوا۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک پیالے میں قیمہ اور ڈبل روٹی کے سلائس ملاکر چوپر میں باریک پیس لیں، اب اس میں انڈا، نمک، کالی مرچ اور ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ ملا کر چھوٹے کباب بنالیں۔ پھر فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے کبابوں کو شیلو فرائی کرلیں۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ، زیرہ، کچلی ہوئی ہری مرچ اور تیل ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں، جب پانی خشک ہونے لگے تو ہلکا سا بھون کر تلے ہوئے کباب ڈال دیں۔ اوپر سے لیموں کا رس، کٹی ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ مزے دار ہانڈی کباب تیار ہیں۔