• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: ہرا مسالہ چھولے

Updated: September 05, 2024, 9:48 PM IST | Mumbai

ہرا مسالہ چھولے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hara Masala Chole. Photo: INN
ہرا مسالہ چھولے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
ہرے مسالے کیلئے: دھنیا کٹا ہوا آدھی گڈی، پودینہ آدھی گڈی، ہری مرچ ۵؍ عدد، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، سرکہ ایک بڑا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، پانی ۳؍ بڑے چمچے۔
چھولے کیلئے: تیل ۳؍ بڑے چمچے، ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے ۲؍ عدد، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھا کپ، اُبلے ہوئے چنے ۵۰۰؍ گرام، مکھن ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا سجانے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ:
ہرے مسالے کیلئے: ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، لیموں کا رس، سفید سرکہ، نمک اور پانی ڈال کر پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔
 اب ایک برتن میں تیل ڈال کر گرم کرکے پیا ز گلابی کرلیں۔ اب کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کرکے ڈھکن ڈھانک کر کچھ دیر پکنے دیں تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔ اس کے بعد اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔ پھر ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں۔ پھر نمک، چکن پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور گرم مسالہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اس کے بعد ہرا مسالہ اور دہی شامل کریں۔ اب اس میں چھولے ڈال کر ملا لیں اور کچھ دیر کیلئے دم پر رکھیں۔ پھر مکھن شامل کریں۔ آخر میں مرچ اور ہرا دھنیا سے چھڑک دیں۔ مزے دار ہرا مسالہ چھولے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK