ہریسہ چکن روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 19, 2024, 8:58 PM IST | Mumbai
ہریسہ چکن روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پسا ہوا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا آدھا بڑا چمچہ، سونف آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، لہسن کے جوئے ۴؍ سے ۵؍ عدد، زیتون کا تیل ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا ہرا دھنیا اور کٹا ہوا لیموں سجانے کے لئے۔
میرینیشن کیلئے: چکن آدھا کلو اور ہریسہ مسالہ ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ہریسہ مسالہ بنانے کیلئے ایک گرائنڈر میں زیرہ، ثابت دھنیا، سونف، لال مرچ، کٹے ہوئے لہسن، زیتون کا تیل، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر پیسٹ تیار کرلیں۔ پھر اس مسالے کو مرغی پر اچھی طرح لگا کر کچھ گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔ پھر ایک فرائنگ پین میں گھی گرم کریں اور مسالہ لگی ہوئی مرغی کو فرائی کرلیں۔ پھر ۵؍ سے ۸؍ منٹ کیلئے مرغی کو دھیمی آنچ پر ڈھانک کر پکائیں۔ مزیدار ہریسہ چکن تیار ہے۔ ہری چٹنی کیساتھ پیش کریں۔