ہریالی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 9:13 PM IST | Mumbai
ہریالی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک پاؤ، پیاز ۲؍ عدد، کھڑا گرم مسالہ حسبِ ضرورت، دہی ۲؍ بڑے چمچے، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، تھوڑا سا ہرا دھنیا اور پودینہ، ہری مرچ ۶؍ عدد، لیموں کا رس ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، بھنا کُٹا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، پانی ایک کپ، تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر ہلکا سنہری کرلیں۔ اب اس میں گوشت ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں، پھر کھڑا گرم مسالہ ڈالیں۔ ہرا دھنیا، ہری مرچ، پودینہ، لہسن، ادرک اور لیموں کا رس گرائنڈر میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور یہ ہرے مسالے کا پیسٹ گوشت میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، ساتھ ہی تمام خشک مسالے بھی شامل کردیں۔ اب دہی شامل کریں اور آخر میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ ڈھکن ڈھانک کر گوشت گَل جانے تک پکائیں اور گَل جانے پر تیز آنچ پر بھون لیں۔ لیجئے گرما گرم ہریالی گوشت تیار ہے۔ اسے چاول یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔