ہنی مسٹرڈ نگٹس سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 16, 2025, 9:34 PM IST | Mumbai
ہنی مسٹرڈ نگٹس سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: نگٹس ۲۰۰؍ گرام، سلاد پتہ ایک کپ، چیری ٹماٹر ایک کپ، کٹے، بھنے بادام آدھا کپ، بند گوبھی ایک کپ، ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ ایک چوتھائی کپ، پیاز آدھا کپ، کھیرا ایک کپ، گاجر ایک کپ، مکئی کے دانے ایک کپ۔
ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ کیلئے: سیب کا سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، شہد ۲؍ بڑے چمچے، مسٹرڈ ایک چھوٹا چمچہ، لہسن کے جوئے ۲، نمک ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، کالی مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، زیتون کا تیل ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ:
ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ: ایک پیالے میں سیب کا سرکہ، شہد، مسٹرڈ پیسٹ، لہسن، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اور مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے زیتون کا تیل شامل کریں۔ اس ڈریسنگ کو آپ ایک سے ۲؍ ہفتے تک استعمال کرسکتی ہیں ( ہوا بند جارمیں ڈال کر فریج میں رکھیں)۔
اس کے بعد سلاد بنانے کے لئے سب سے پہلے نگٹس فرائی کریں اور ایک نگٹ کو ۳؍ حصوں میں کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں سلاد پتہ، چیری ٹماٹر، کٹے اور بھنے بادام، کھیرا، گاجر، مکئی کے دانے اور بند گوبھی ڈال لیں۔ اب اس میں تیار کی ہوئی ہنی مسٹرڈ ڈریسنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس پر نگٹس ڈال کر ہلکا سا مکس کریں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔