• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: ہاٹ اینڈ سار سوپ

Updated: November 28, 2024, 9:41 PM IST | Mumbai

ہاٹ اینڈ سار سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hot And Sour Soup. Photo: INN
ہاٹ اینڈ سار سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مکھن ایک بڑا چمچہ، مشروم کٹے ہوئے ۲؍ بڑے چمچے، لہسن پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، چکن ۲۵۰؍ گرام بون لیس، چکن اسٹاک ۴؍ کپ، پانی ۲؍ سے ۳؍ کپ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِذائقہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، سرکہ۲؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۴؍ بڑے چمچے، گاجر آدھا کپ، بند گوبھی ۳؍ چوتھائی کپ اور شملہ مرچ آدھا کپ (لمبائی میں کٹی ہوئی)، انڈے کی سفیدی ۳؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں مکھن ڈالیں، پھر اس میں مشروم ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ بعد میں لہسن پیسٹ ڈال کر ۲؍ منٹ کیلئے پکائیں، اب اس میں چکن شامل کریں اور تب تک پکائیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔ چکن اسٹاک اور پانی شامل کرکے اچھی طرح ابال لیں۔ نمک، کالی مرچ، لال مرچ، ٹماٹر پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔ پھر اس میں سویا سوس اور سرکہ ملا کر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ تک پکائیں۔ آخر میں کارن فلور میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور سوپ میں شامل کریں، لیکن ساتھ ساتھ اسے مکس بھی کرتے رہیں۔ اب اس میں گاجر، بند گوبھی، شملہ مرچ ڈال کر ۳؍ منٹ تک پکالیں۔ آخر میں انڈے کی سفیدی مسلسل چمچہ چلانے کے ساتھ شامل کریں۔ گرما گرم سوپ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK