• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: ہاٹ چاکلیٹ

Updated: September 05, 2024, 9:55 PM IST | Mumbai

ہاٹ چاکلیٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hot Chocolate. Photo: INN
ہاٹ چاکلیٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ڈیڑھ کپ، چینی ایک سے ۲؍ بڑے چمچے یا حسب ِ ذائقہ، کوکا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، ڈارک چاکلیٹ ۳۲۰؍ گرام، مکئی کا آٹا ایک سے ۲؍ بڑے چمچے، نمک ایک چٹکی، پھینی ہوئی کریم اور چاکلیٹ کے ٹکڑے سجانے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: چاکلیٹ کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک پیالے میں آدھا دودھ ڈالیں، اس میں کارن فلور بھی شامل کردیں، پھر اچھی طرح پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک ساس پین میں باقی بچا ہوا دودھ، چینی، نمک اور کوکا پاؤڈر شامل کریں- اب اس میں ابال آنے دیں، پھر آنچ ہلکی کردیں۔ پھر اس میں مکئی کے آٹے والا آمیزہ بھی شامل کردیں۔ تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہوجانے تک پھینٹیں، اور تین سے چار منٹ تک پکائیں- اب اس میں کٹی ہوئی چاکلیٹ شامل کریں، چولہا بند کردیں، اور اتنی دیر تک پھینٹیں کہ تمام چیزیں آپس میں حل ہو کر یکجان ہوجائیں اور آمیزہ گاڑھا ہوجائے۔ اب دودھ اور چاکلیٹ والے آمیزے کو کپ میں نکال لیں۔ اب اوپر سے پھینٹی ہوئی کریم اور چاکلیٹ کے ٹکڑے چھڑک دیں۔ مزیدار ہاٹ چاکلیٹ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK