حیدرآبادی چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 8:47 PM IST | Mumbai
حیدرآبادی چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
میرینیشن کے لئے: چکن بون لیس (کیوبز میں کٹی ہوئی) ایک کلو، دہی ایک کپ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، کشمیری لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، زیرہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، تلی ہوئی پیاز پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، بادام اور کاجو کا پاؤڈر (دونوں ۹؍ سے ۱۰؍ عدد لیں اور انہیں گرائنڈر میں پیس لیں) ۲؍ بڑے چمچے۔
شوربے کیلئے: تیل آدھا کپ، دارچینی ۲؍ ٹکڑے، الائچی ۲؍ سے ۳؍ عدد، لونگ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا سجانے کیلئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک پیالے میں دہی ڈالیں، اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، دیگی مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، گرم مسالہ، لال مرچ پاؤڈر، حسب ذائقہ نمک، پسا ہوا زیرہ، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی تلی ہوئی پیاز، پسا ہوا کاجو اور بادام، مرغی کی بوٹیاں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اسے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک کڑاہی میں آدھی پیالی تیل ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں دار چینی، الائچی اور لونگ ڈال کر کڑکڑائیں۔ پھر مسالہ لگی بوٹیوں کو ڈالیں اور اچھے سے بھونیں اور ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر دس سے پندرہ منٹ تک پکنے دیں۔ پھر چولہا بند کر دیں۔ پھر اس پر ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ مزے دار حیدرآبادی چکن تیار ہے۔ پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔