• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: حیدرآبادی مرچی کا سالن

Updated: December 19, 2024, 9:01 PM IST | Mumbai

حیدرآبادی مرچی کا سالن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hyderabadi Mirchi Ka Salan. Photo: INN
حیدرآبادی مرچی کا سالن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ہری مرچ ٓآدھا کلو، پیاز (سلائس) ۴؍ عدد، املی کا رس آدھا کپ، کڑی پتہ ۳؍ عدد، نمک حسب ذائقہ، خشخاش ۲؍ بڑے چمچے، تل ۲؍ بڑے چمچے، کھوپرا ۲؍ بڑے چمچے، ثابت زیرہ ۲؍ بڑے چمچے، میتھی دانہ ۲؍ بڑے چمچے، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پیاز تیل میں سنہری کرکے پیسٹ بنا لیں۔ فرائنگ پین میں کھوپرا، ثابت زیرہ، میتھی دانہ، تل اور خشخاش ڈال کے بھونیں۔ ٹھنڈا کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں۔ ہری مرچوں کے درمیان میں ایک طرف کٹ لگائیں اور ان کو کڑاہی میں تھوڑے سے تیل میں تیز آنچ پر ۲؍، ۴؍ منٹ فرائی کرکے پلیٹ میں نکال لیں۔ اسی کڑاہی میں ۴؍ چمچے تیل گرم کرکے اسے چولہے سے ہٹا کے اس میں سونف، زیرہ، کڑی پتہ، پیاز کا پیسٹ شامل کریں، مکس کرکے چولہے پر پکائیں۔ اب اس میں پیسٹ شامل کرکے مکس کریں۔ ۳؍ چمچے تیل، ہلدی، لال مرچ اور املی کا رس شامل کریں، چمچہ مسلسل ہلاتے رہیں۔ ہری مرچیں اور نمک اس مسالے میں شامل کرکے مکس کریں۔ (چار پانچ ہری مرچیں الگ کرلیں) ڈھانک کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ الگ کی گئی ہری مرچوں سے سجا کے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK