• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: حیدرآبادی نہاری

Updated: November 07, 2024, 9:23 PM IST | Mumbai

حیدرآبادی نہاری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hyderabadi Nihari. Photo: INN
حیدرآبادی نہاری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کے پائے ۴؍ عدد (صاف کرکے دھو لیں)، سری بکرے کی ایک عدد (صاف کرکے دھو لیں)، پیاز ۴؍ عدد (۳؍ باریک کاٹ لیں)، ادرک لہسن پیسٹ ۴؍ بڑے چمچے، ثابت دھنیا ۴؍ بڑے چمچے، پتھر کا پھول ۳۰؍ گرام، نمک حسب ذائقہ، مرچ ۲؍ بڑے چمچے، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، دہی پاؤ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، تیل حسب ضرورت، خشخاش (ہلکا سا بھون لیں) ۴؍ بڑے چمچے، کھوپرا پاؤڈر ۴؍ بڑے چمچے (ہلکا سا بھون لیں)، پھولے چنوں کا پاؤڈر ۴؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا اور ہری مرچ سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: پائے میں ثابت دھنیا، پتھر کا پھول، ایک عدد پیاز موٹی کاٹ کر اس کی پوٹلی بنا کر ۶؍ گلاس پانی ڈال کر تھوڑا سا نمک بھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ پائے آدھے گل جائیں تو اس میں سری بھی ڈال دیں اور گلنے کے لئے دھیمی آنچ پر رکھ دیں۔ تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں پھر اس میں نمک، مرچ، ہلدی، دہی، ادرک لہسن پیسٹ، خشخاش، کھوپرا ڈال کر بھونیں کہ مسالہ بھن کر تیل الگ ہو جائے۔ پھر اس میں گرم مسالہ ڈال کر اس کو پائے والے برتن میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں کہ شوربہ پکنے لگے۔ پھر پھولے چنوں کا پاؤڈر آدھے گلاس پانی میں حل کرکے اس کو بھی چمچہ چلاتے ہوئے پائے میں مکس کر لیں۔ جب پکنے لگے تو دھیمی آنچ پر تقریباً ۱۵؍ منٹ رکھ دیں۔ پیش کرنے سے قبل ہرا دھنیا، ہری مرچ شامل کر دیں۔ ذائقہ دار حیدرآبادی نہاری پراٹھے یا تندوری روٹی سے نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK