اٹالین کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 9:54 PM IST | Mumbai
اٹالین کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ ایک پاؤ، انڈے ۳؍ عدد، بریڈ حسب ِ ضرورت، پنیر ۴؍ بڑے چمچے، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ حسب ذائقہ، ہرا دھنیا حسب ذائقہ، تیل فرائنگ کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: بریڈ کو پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں پھر اسے قیمہ میں اچھی طرح ملا لیں۔ پھر اس میں انڈے، نمک، مرچ، ہرا دھنیا اور پنیر ملا کر یکجان کرلیں۔ اب گول کباب بنا کر کارن فلور لگا کر تیل میں فرائی کر لیں۔ لذیذ اور عمدہ اٹالین کباب تیار ہیں۔