کابلی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 01, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
کابلی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: باسمتی چاول ایک کلو (۶؍ سے ۸؍ گھنٹے پانی میں بھگوئیں)، تیل ڈیڑھ سے ۲۰۰؍ گرام، پیاز ۴؍ عدد باریک کٹی ہوئی، ٹماٹر ۸؍ عدد کٹا ہوا، لہسن اور ادرک کا پیسٹ ۳؍ چھوٹے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، سفید سرکہ آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ، مرغی ڈیڑھ کلو (چھوٹی بوٹیاں)۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کو سرکہ لگا کر ۱۵؍ منٹ تک چھوڑ دیں، اس کے بعد ایک دیگچی میں تیل کے ساتھ اچھی طرح بھُن لیں۔ ٹماٹر، پیاز، گرم مسالہ، چھوٹی الائچی بلینڈ کرلیں، پھر انہیں بھی مرغی سے الگ تیل میں بھُن لیں۔ پھر ان مسالوں کو بھنی ہوئی مرغی کے ساتھ بقیہ مسالوں میں ملاکر ایک ساتھ بھن لیں۔ جب مرغی اور مسالے پک کر سرخ ہوجائیں تو چولہا بند کرلیں۔ چاول کو علاحدہ برتن میں اُبالیں۔ اُبلے ہوئے چاول کو پانی سے نکال کر بڑے برتن میں ڈال دیں، برتن کے نیچے تیل کی مدد سے چکنائی بنائیں۔ چاول کو ڈالتے وقت مرغی کی بوٹیاں بھی ڈالتے جائیں، تمام بوٹیوں کو چاول کے بیچ میں ہی ڈالیں۔ آخر میں چاول کے اوپر اور کونوں میں مسالہ ڈال دیں، بیچ میں مسالے نہ ڈالیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر ۱۰؍ منٹ تک درمیانی آگ پر انہیں پکائیں، برتن کو نہ ڈھانکیں۔جب پانی خشک ہوجائے اور بھاپ نکلنے لگے تو آگ بند کرکے اتارلیں۔ پلیٹوں میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔ بعض افراد کابلی پلاؤ میں کشمش سمیت دیگر ڈرائی فروٹ بھی ڈالتے ہیں، اگر وہ ڈالنا پسند کریں تو انہیں بھی آئل کے ساتھ بھن کر آخر میں پلاؤ میں ڈالیں۔