• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: کابلی پلاؤ

Updated: September 19, 2024, 9:16 PM IST | Mumbai

کابلی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kabuli Pulao. Photo: INN
کابلی پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: 
گریوی کیلئے: تیل ۳؍ بڑے چمچے، پیاز کٹی ہوئی ۲؍ عدد، گوشت آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ۔
کریملائزڈ گاجر: گاجر (باریک کٹی ہوئی) ۲؍ عدد اور براؤن شوگر ایک بڑا چمچہ۔
تہہ لگانے کیلئے: تیل ایک سے ۲؍ بڑے چمچے، چاول (اُبلے ہوئے) ایک کلو، کشمش آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ:
گریوی کیلئے: سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز کو ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔ اب تلی ہوئی پیاز میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں پانی شامل کریں اور اسے ۱۵؍ منٹ تک ابلنے دیں۔ اب اس پر آنے والی جھاگ کو ہٹا دیں۔ اس وقت تک گوشت گل چکا ہوگا۔ اب اس میں گرم مسالہ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب گوشت اور گریوی علاحدہ کرکے ایک جانب رکھ دیں۔
کریملائزڈ گاجر: اب ایک برتن میں باریک اور لمبائی میں کٹی ہوئی گاجریں اور براؤن شوگر ڈالیں اور پانچ سے سات منٹ تک فرائی کریں۔
تہہ لگانے کیلئے: اب ایک گہرا برتن لیں، اس میں ایک چمچہ تیل گرم کریں۔ پھر ابلے ہوئے چاول کا آدھا حصہ ڈالیں۔ چاول کی ایک ہموار تہہ جمائیں۔ پھر اس پر آدھی گریوی ڈالیں۔ گریوی اس طرح ڈالیں کہ پورے چاول پر آجائے۔ اب اس میں پکا ہوا گوشت شامل کریں اور باقی آدھے ابلے ہوئے چاول اس کے اوپر ڈال دیں۔ اب اس پر باقی گریوی ڈالیں۔ اس کے بعد کریملائزڈ گاجر سجا دیں۔ اب پلاؤ پر کشمش چھڑک دیں۔ اب ڈھکن ڈھانک کر درمیانی آنچ پر ۵؍ منٹ پکنے دیں۔ لیجئے مزیدار کابلی پلاؤ تیار ہے۔ رائتے کے ساتھ لطف اٹھایئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK