• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: کشمیری دم آلو

Updated: July 15, 2024, 9:43 PM IST | Mumbai

کشمیری دم آلو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kashmiri Dum Aloo. Photo: INN
کشمیری دم آلو۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کلو آلو، ۳؍ چوتھائی پانی، تلنے کیلئے تیل، ایک ؍عدد پیاز، ۴؍ عدد بڑے ٹماٹر (پسے ہوئے)، ۲؍ چمچے دہی، ایک کپ گرم پانی، ایک چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، نمک حسب ذائقہ، ثابت گرم مسالہ (لونگ، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، تیز پات، کالی مرچ) سب ۴، ۴؍ عدد۔
پیسٹ بنانے کے لئے: ایک عدد پیاز (کٹی ہوئی)، ۱۲؍ عدد لہسن، ۲؍ انچ ادرک، ایک چمچہ سونف، ایک چمچہ تل، ایک چمچہ ثابت دھنیا، ایک چمچہ زیرہ، ۲؍ عدد سوکھی لال مرچ، چٹکی بھر ہلدی (ان سب کو اچھی طرح سے مکسر میں پیس لیں)، ہرادھنیا باریک کٹا ہوا۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں۔ اُن کو کانٹے والے چمچے سے چار پانچ کٹ لگائیں اور پانی میں نمک ڈال کر ۲؍گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں پھر کپڑے سے اچھی طرح سے پونچھ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور آلوؤں کو اچھی طرح سے تل لیں اور کڑاہی سے نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔ پھر ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں۔ ساتھ ہی ثابت گرم مسالے بھی ڈال دیں۔ ہلکا گلابی ہونے تک تلیں اور جو پیاز کا پیسٹ بنا ہوا ہے اُسے تلی ہوئی پیاز میں ڈال کر گاڑھا کرلیں۔ ۱۰؍ منٹ تک پکائیں اور پسے ہوئے ٹماٹر، دہی اور نمک ڈال دیں۔ جب یہ سب پک جائے تو آلو ڈال کر مزید ۵؍ منٹ پکائیں اور اوپر سے گرم مسالہ ڈال دیں۔ زیادہ پانی نہ ڈالیں۔ کشمیری دم آلو تیار ہیں۔ اوپر سے باریک کٹے ہوئے ہرے دھنیے ڈال دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK