• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: کشمیری ہریسہ

Updated: January 30, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai

کشمیری ہریسہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kashmiri Harissa. Photo: INN
کشمیری ہریسہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو (بغیر ہڈی)، مونگ کی دال ایک کپ (بغیر چھلکا)، گندم کا دلیہ ایک کپ، چاول آدھاکپ، پیاز ۲؍ عدد بڑے (باریک کٹے)، لہسن ایک گڈی، ہری مرچ ۸؍ عدد، لال مرچ پاؤڈر ۳؍ چھوٹے چمچے، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، پانی حسب ِ ضرورت۔
کباب کیلئے: بکرے کا قیمہ آدھا کلو، لال مرچ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے یا حسب ِ ذائقہ، زیرہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، تیل تلنے کے لئے۔
بگھار کیلئے: دیسی گھی ایک کپ، پسا ہوا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: مونگ کی دال، گندم کا دلیہ اور چاول ایک گھنٹے کیلئے بھگو دیں۔ ایک بڑی دیگچی میں گوشت، مونگ کی دال، پیاز، لہسن، ہری مرچ، لال مرچ پاؤڈر، پسی ہوئی کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، نمک اور تین گلاس پانی ڈال کر پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت اور دال اچھی طرح گل جائے۔ ایک الگ دیگچی میں چاول، گندم کا دلیہ، نمک اور چار گلاس پانی ڈال کر پکائیں کہ دلیہ نرم ہوجائے۔ وقفے وقفے سے چمچہ چلائیں تاکہ دیگچی کے ساتھ نہ لگے۔ اب دلیہ اور چاول کو پکے ہوئے گوشت میں مکس کرکے گرائنڈ کر لیں۔ اگر پانی ڈالنے کی ضرورت ہو تو پانی ڈال کر گرائنڈ کرلیں۔ اب گرائنڈ کیا ہوا سارا آمیزہ بڑی دیگچی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ ہریسہ گاڑھا ہوجائے۔ اس میں کباب ڈال کر اوپر بگھار ڈالیں (دونوں کی تیاری نیچے دی گئی ہے) اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔
کباب کیلئے: کباب کے سارے اجزاء مکس کرکے چھوٹے سائز کی لمبائی میں کباب بنا لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے درمیانی آنچ پر کباب فرائی کریں۔
بگھار کیلئے: دیسی گھی گرم کرکے اس میں پسا ہوا زیرہ کڑکڑائیں، جب خوشبو آنے لگے تو آنچ سے ہٹا کر ہریسہ پر ڈال دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK