کشمیری کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2024, 9:57 PM IST
کشمیری کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کی چانپ کا گوشت (ہڈی سے الگ کیا ہوا) ایک کلو، دودھ ایک لیٹر، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، سونف ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، بڑی الائچی ۳؍ عدد، تیز پات ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل ایک کپ تلنے کیلئے۔
دہی کے پیسٹ کیلئے: دہی ایک کپ، سونف پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ۔ (چاروں اشیاء کو دہی میں ڈال کر پھینٹ کر دہی کا پیسٹ تیار کرلیں۔)
بنانے کا طریقہ: چوکور کٹے ہوئے چانپ کے گوشت کے ٹکڑے دودھ میں اُبلنے کیلئے رکھ دیں ساتھ ہی ثابت دھنیا، سونف، زیرہ، الائچی اور تیز پات کی پوٹلی بنا کر دودھ میں ڈال دیں۔ ابال آنے لگے تو آنچ دھیمی کر دیں۔ مسالوں کی پوٹلی صاف ململ کے کپڑے کی بنائیں۔ جب پکنے کے دوران تھوڑا سا دودھ باقی ہو تو پوٹلی نکال کر دودھ ہی میں نچوڑ لیں اور پوٹلی پھینک دیں اور اتنی دیر گوشت اور دودھ کو پکائیں کہ گوشت نرم ہوجائے اور دودھ بالکل خشک ہوجائے۔ پکی ہوئی چانپ کے ٹکڑے الگ برتن میں نکال کر اوپر نمک چھڑک دیں۔ دہی پیسٹ گوشت پر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھا گھنٹہ دہی پیسٹ کو گوشت کے ٹکڑوں میں جذب ہونے دیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ چانپ گوشت کے ٹکڑے ایک ایک کرکے دہی پیسٹ سے نکالتے جائیں ہاتھ پر رکھ کر کناروں کو دبا کر کباب کی شکل دیں اور تل کر گولڈن براؤن کرکے جاذب پیپر پر نکالتے جائیں۔ غذائیت سے بھرپور خوش ذائقہ کباب تیار ہیں۔ گرم گرم چاول اور سلاد کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں۔