کشمیری یخنی روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 9:37 PM IST | Mumbai
کشمیری یخنی روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مٹن ایک کلو، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، لہسن ۵؍ سے ۶؍ جوئے، پیاز ۲؍ عدد، بادام (پیس لیں) ۲؍ بڑے چمچے، جائفل جاوتری آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی ایک کلو، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، تیز پات ۲؍ عدد اور تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: گوشت دھو کر کٹ لگا کر رکھ دیں۔ پھر پیاز، ادرک اور لہسن باریک پیس لیں۔ اب ایک پتیلی میں حسب ِ ضرورت پانی لےکر اس میں گوشت، گرم مسالہ، جائفل، جاوتری اور تیزپات ڈال کر یخنی تیار کرلیں، جب یخنی بن جائے تو الگ کرکے رکھ دیں۔ اب اسی پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں پھر اس میں گوشت، بادام کا پاؤڈر اور دہی شامل کرکے دھیمی آنچ پر پکنے دیں، جب گوشت گل جائے تو بھون کر یخنی شامل کرکے ۱۰؍ منٹ کیلئے دَم دے دیں۔